روس میں ٹڈی دل کی یلغار،شہری خوفزدہ

February 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


روس کے ایک قصبے میں ٹڈی دل نے یلغار کردی جس نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔

مقامی قصبے میں ہزاروں کی تعداد میں ٹڈے فضاء میں بادلوں کی طرح چھا گئے جس سے آسمان کالی گھٹاؤں کا منظر پیش کرنے لگا۔

ٹڈیوں کی اچانک یلغار نے شہریوں کو سخت الجھن اور خوف میں مبتلا کردیاجس نے روزمرہ کی سرگرمیوں کو شدید متاثر کئے رکھا۔

اس دوران چند شہری اپنی مدد آپ کے تحت انہیں پکڑنے کی کوشش کرتے رہے تاہم انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔