سری لنکا میں 42سال بعد پھانسی کی سزاؤں پر پابندی ختم

February 23, 2019

کو لمبو (جنگ نیوز )سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے کہا ہے کہ اُن کے ملک میں بیالیس سال سے پھانسی کی سزا پر عائد پابندی کو اگلے دو ماہ کے دوران ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بروز جمعہ ملکی پارلیمنٹ کو بتایا کہ اُن کی حکومت منشیات کے مجرموں کے خلاف دیگر سخت اقدامات بھی کرے گی۔ سری لنکا کے صدر نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس حکومتی فیصلے کے خلاف دباؤ بڑھانے سے اجتناب کریں۔