امریکی دفتر خارجہ کی طرف سے جنوب ایشیا جرنلزم کانفرنس کل دبئی میں شروع ہوگی

February 23, 2019

اسلام آباد(طاہر خلیل) جنوبی ایشیائی ملکوں میں سیاسی تنازعات کی وجہ سے بڑھتے ہوئے فاصلے کم کرنے اور بہتر رابطہ کاری کیلئے امریکی دفتر خارجہ کی طرف سے ’’جنوب ایشیا جرنلزم سمٹ‘‘24 فروری سے دبئی میں شروع ہوگی۔خطے کے چھ اہم ملکوں پاکستان، بھارت ، افغانستان، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا کے65 صحافیوں کو جرنلزم سمٹ میں مدعو کیا گیا ہے۔