عوام کے وسیع تر مفاد میں پروونشل فنانس کمیشن بنایا جائے، مصطفیٰ کمال

February 23, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے سرجانی ٹاؤن آفس کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے نگراں ٹاؤن کمیٹی، کارکنان اور عوام سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کے وسیع تر مفاد میں بار بار نیشنل فنانس کمیشن کی طرز پر پروونشل فنانس کمیشن بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ ڈسٹرکٹ کی سطح تک اختیارات اور وسائل منتقل ہوں اور عوامی مسائل نچلی سطح پر حل ہوسکیں اور لوگوں کو اٹھارویں ترمیم کے ثمرات مل سکیں۔ جب تک یہ نہیں ہوگا ملک بھر میں تعلیمی اداروں، صحت کے مراکز، ٹوٹی سڑکوں، خراب سیوریج سسٹم کے مسائل حل نہیں ہونگے جو بظاہر چھوٹے چھوٹے عوامی مسائل ہیں لیکن انکا حل مضبوط معیشت کے لئے ناگزیر ہے۔