خراب فلٹریشن پلانٹس کوبلاتاخیرٹھیک کرواکےمستقل بنیادوں پرچلانے کافیصلہ

February 23, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر قانون پارلیمانی امورو بلدیات پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پورے صوبے میں صفائی کے حوالے سے واضح تبدیلی نظر آنی چاہئے ۔ وہ گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں پنجاب کے بلدیاتی اداروں کے افسران سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹاؤنوں اور یونین کونسلوں میں پڑے خراب وائرفلٹریشن پلانٹوں کو بلا تاخیر درست کر کے مستقل بنیادوں پر چلایا جائے۔