روزانہ کی بنیاد پرغیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی کا حکم

February 23, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان وڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے عمران سکندر بلوچ نےروزانہ کی بنیاد پرغیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے چوہدری محمد انور کو احکامات جاری کئے کہ ہائوسنگ سکیموں کے خلاف کاروائی کو تیز کیا جائے اورعوام میں غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے اشتہاری مہم چلائی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن کر کے غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کا کاروبار کرنے والے ڈویلپرز کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لا ئی جائے۔