بچوں کو زنجیرمیں جکڑنےوالے والدین کو عمر قید

February 23, 2019

امریکا میں ایک جوڑے کو اپنے بارہ بچوں کو کئی سالوں سے زنجیروں میں جکڑ کر تشدد کرنے اور ان سے وحشیانہ سلوک کرنے پر عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اپنے ہی بچوں پر تشدد کرنے والے والدین پر چودہ مقدمات درج کئے گئے تھے۔

لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے 57 سالہ’ ڈیوڈ ایلن ٹرپن‘ اور اس کی اہلیہ 50سالہ ’لوئیز اینا ٹرپن ‘نے اپنے ہی بچوں کو برسوں تک زنجیروں میں جکڑے رکھا اور ان کے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا۔

پولیس کے مطابق اس امریکی جوڑے کے 13 بچے ہیں جن کی عمریں3 سے30سال کے درمیان ہیں۔ خوش قسمتی سےاس امریکی جوڑے کی ایک 17سالہ بیٹی’ جورڈن‘ اپنے والدین کی قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی جس نے پولیس کو اس معاملے سے آگاہ کیا۔

جورڈن نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور اس کے بہن بھائی کئی سالوںسے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرتے آرہے ہیں۔

میڈیا ر پورٹس کے مطابق جورڈن کے والدین اپنے بچوں کو سال میں صرف ایک بار نہانے کی اجازت دیتے تھے جبکہ کھانے کےلیے نامناسب غذا دی جاتی تھی۔

بچوں کے وکیل کا کہنا ہےکہ انہوںنے آج تک اس قسم کا بدترین اور دردناک کیس نہیں دیکھا جس میں بچوں کے ساتھ اتنا جارحانہ سلوک کیا جائے۔

پولیس کے مطابق بچوں کے والدین نے عدالت میں اعترافِ جرم کرلیا ہےجس کے بعد انہیں عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔