ایمیزون کے بانی ایک بار پھر دنیا کی امیرترین شخصیت

March 06, 2019

امریکی ای۔کامرس کمپنی ایمیزون ڈاٹ کوم کے مالک جیف بیزوس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص قرار ہیں، امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکوسافٹ کے بانی بل گیٹس کا نمبر دوسرا جبکہ بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کا فہرست میں تیرہواں نمبر ہے۔

ایمزون کے سی ای او مالک جیف بیزوس کے مجموعی اثاثے 131 بلین ڈالرز یعنی 200 کھرب روپے ہیں، بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 97 بلین ڈالرز یعنی 130 کھرب روپے جبکہ بھارت کی امیر ترین شخص مکیش امبانی کے اثاثوں کی مالیت 70 کھرب روپے ہے۔

خواتین میں سب سے امیر فرانس کی بیٹن کورٹ ہیں جن کا فہرست میں نمبر 15 ہے، ان کی دولت کی مالیت 68 کھرب روپے ہے۔

اکیس برس کی کائلی جینر دنیا کی کم عمرترین ارب پتی بن گئیں، دولت کی مالیت ایک بلین ڈالر یعنی140 ارب روپے رہی ۔

100 سالہ چینگ یو چنگ سب سے عمر رسیدہ بلین ایئر قرار پائے، ان کی دولت کی مالیت 2 ارب ڈالرز یعنی 3 کھرب روپے رہی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ51 درجے اوپر پہنچ کر اس فہرست میں سات سو پندرہویں نمبر پر آئے،ان کی دولت کا تخمینہ 3 اعشاریہ ایک ارب ڈالرز لگایا گیا۔