’ابھی تک ٹرمپ کو کچھ بنا کر نہیں کھلایا‘

March 07, 2019

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی تک ٹرمپ کو کچھ بنا کر نہیں کھلایا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


امریکی اخبار کے مطابق امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپنے کہا ہے کہ انہوں نے ابھی تک صدرڈونلڈ ٹرمپ کو کچھ بنا کر نہیں کھلایا، وہ اپنے بیٹے کے لیے اسنیکس بنا دیتی ہیں لیکن کچھ اور پکانے کے لیے ان کے پاس وقت نہیں ہوتا۔

ایک انٹرویو میں وائٹ ہاؤس میں گزارے جانے والے روز شب سے متعلق بات کرتے ہوئے میلانیا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ صبح جلدی اٹھتی ہیں اور بیٹے کو اسکول بھیجنے کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں اپنے اسٹاف کے ساتھ کام کرتی ہیں۔

اس کے بعد رہائشی حصے کے اسٹاف کے ساتھ بھی کچھ کام کرواتی ہیں لیکن کھانا نہیں بناتیں کیونکہ ان کے پاس ٹائم نہیں ہوتا اور وائٹ ہاؤس میں بہترین شیف اور کُک اس کام کے لیے موجود ہیں۔