پی ایس ایل 4 ، آج سے کراچی میں سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز

March 09, 2019

پی ایس ایل فور میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا آج سے دوبارہ آغاز ہو رہا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز مد مقابل ہوں گے۔

پی ایس ایل4 کے پلے آف مرحلے کے لیے دو ٹیموں کا انتخاب ہو گیا، دو کا باقی ہے، جس کےلیے مقابلہ کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے والوں کے لیے انتظامیہ نے کئی مقامات پر پارکنگ پوائنٹس بنائے ہیں۔ جہاں سے شٹل سروس کے ذریعے انہیں اسٹیڈیم کے قریب پہنچایا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ کا کرکٹ ایکشن کراچی پہنچ گیا، ٹیموں کے غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان آ گئے۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کے فل سالٹس اور لاہور قلندرز کے سندیپ لامی چانے پاکستانی مہمان نوازی سے خوب خوش ہیں، کہتے ہیں کراچی آکر بہت اچھا لگا، یہاں کرکٹ کا بھی بہترین ماحول ہے، امید ہے مقابلے سب انجوائے کریں گے ۔

جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کررہا ہے۔