فواد چوہدری کا مودی کو کرارا جواب

March 10, 2019

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو جواب دے دیا۔

فواد چوہدری نے گھس کرمارنےکے بڑھکیں مارنے والے مودی کوکرارا جواب دیا۔

جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےفواد چوہدری نے کہاکہ ایسی بڑھکیں مارنا بھارتی وزیراعظم کی خام خیالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں بھارت کا مذاق اُڑایا جارہا ہے جبکہ پاکستان امن کے لیے کھڑا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کہتےتھے کہ پاکستان کو گھس کر ماریں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت نے ہمارے ملک میں گھس کر دیکھ لیا ناں ! پھر کیا بنا اس کا؟