کورنگی کراچی کی فیکٹری میں لگی آگ بجھا دی گئی

March 14, 2019

کراچی کے علاقے کورنگی کے سو کوارٹرز میں واقع گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس پر چند گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا۔

آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کی اطلاع ملنے پر ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں روانہ کی گئیں جبکہ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید 2 گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے بھیجی گئیں۔

فیکٹری کے گودام میں پلاسٹک اور گتا موجود تھا جس کی وجہ سے آگ بجھانے میں وقت لگا۔

فائر بریگیڈ حکام کا مزید کہنا ہے کہ کولنگ کا عمل جاری ہے،جبکہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔