بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی مزید آزمائش

March 14, 2019

بھارتی فضائیہ نے پاکستان سے رہائی پانے والے پائلٹ ابھی نندن کے لئے مزید آزمائش کھڑی کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ اور دیگر ایجنسیز کی پائلٹ ابھی نندن سے پوچھ گچھ کا عمل مکمل کرلیا ہے، جس کے بعد ابھی نندن کو ڈاکٹروں کی ہدایت پر چند ہفتوں کی چھٹیوں پر بھیج دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کچھ دنوں میں ابھی نندن کی میڈیکل فٹنس کا جائزہ لےگا اور چیک اپ کےبعد ابھی نندن کے بطور پائلٹ ذمہ داریاں سنبھالنےکا فیصلہ کیا جائے گا۔