سندھ میں 27صارفین عدالتیں جلد فعال ہو جائیں گی،مشیر اطلاعات

March 15, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بہت جلد27صارفین عدالتوں کو بھرپور طریقہ سے فعال کرے گی جس سے صارفین اور تیار کنندگان کے مابین خلیج مٹ جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےجمعرات کو " عالمی یومِ حقوق برائے صارفین" کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد مجسٹریٹ اور عدالتی عملہ کا تقرر کیا جارہا ہے اور کنزیومر کورٹس میں شکایات کو انسانی حقوق کے لحاظ سے ترجیح دی جائے گی ۔