ایمسٹرڈیم میں4روزہ فیشن ویک اختتام پذیر ہوگیا

March 15, 2019

ایمسٹرڈیم (آئی این پی) نیدر لینڈز کے دار الحکومت ایمسٹرڈیم میں رنگا رنگ فیشن ویک2019 اختتام پذیر ہوگیا۔ 4روزہ اس فیشن ویک میں میزبان ملک نیدر لینڈزسمیت مختلف ممالک کے معروف ڈیزائنرزنے موسم کی مناسبت سے اپنا کلیکشن پیش کیا۔ فیشن ویک کے دوران خوبصورت خواتین اور مرد ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیرتے نظر آئے۔