منشیات سمگل کرنے پر25سال قید بامشقت اورجرمانہ کی سزاکالعدم

March 15, 2019

پشاورنیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کی جسٹس مس مسرت ہلالی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل دورکنی بنچ نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے پر25سال قید بامشقت اورجرمانہ کی سزاکالعدم قرار دیدی ملزم کی جانب سے صاحبزادہ ریاضت الحق اوربتول رفاقت ایڈوکیٹس نے اپیل کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق تھانہ حیات آبادپولیس نے کچھ عرصہ قبل ایک کارروائی کے دوران ملزم شوکت ساکن باڑہ خیبرکو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 70کلوگرام چرس برآمد کرلی تھی جوملزم نے گاڑی میں چھپارکھی تھی ماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم کوعمرقید اورجرمانہ کی سزاسنائی جس کیخلاف اس نے پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائرکی اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی اپیل منظورکرلی ۔