پی ایم پیکیج اور ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کیا جائے،ریلوے پریم یونین

March 15, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے پریم یونین سی بی اے کا اجلاس ڈویژنل صدر ملک نظر حسین کی صدارت میں ہوا ،جس میں وفاقی وزیرریلوے سے مطالبہ کیا گیا کے تمام ٹی ایل اے اور وزیراعظم پیکیج کے تحت بھرتی ہونے والے ملازمین کو مستقل کیا جائے ،ملازمین کے حق میں ہونے والے عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے ،ڈویژنل صدر نے کہا کہ سگنل سٹاف سے 24 گھنٹے جبری مشقت کا سلسلہ بند کیا جائے ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری محمد سلیم چشتی نے کہا کہ محکمہ ریلوے میں سگنل سٹاف کی کمی کا سامنا ہے۔