ہانگ کانگ میں فلاور فیسٹیول سج گیا

March 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ہانگ کانگ میں 7ویں سالانہ فلاور فیسٹیول کاباقاعدہ آغازکر دیا گیا ہےجس سے ہر طرف رنگ برنگے پھولوں کی بہار چھا گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ کے وکٹوریا پارک میں منعقد ہونے والے فلاور شو میں 15 ایکڑ رقبے پر پھیلے حصے کو فلاور شو ڈیزائنر نے رنگ برنگے پھولوں کی مدد سے جیتے جاگتے کینوس میں تبدیل کردیا ہے۔

فلاور شو میں جہاں40ہزار گلاب سمیت مختلف اقسام اور رنگوں کے ساڑھے 3لاکھ سے زائد پھولوں نے خوشبو بکھیردی ہےتو وہیں پھولوں سے تیار کیے جانے والے چھوٹے بڑے فن پارے بھی شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ رنگ برنگے پھولوں کو دیکھنے کے لیےدنیا بھر سے ہزاروں افراد ہانگ کانگ کا رخ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ10 روز تک جاری رہنے والا یہ میلا 23مارچ کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔