لاہور: دومختلف واقعات میں 2 شادی شدہ خواتین قتل

March 16, 2019

لاہور میں 2 مختلف واقعات کے دوران 2 شادی شدہ خواتین کو تشدد کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق قتل کی پہلی واردات کرامت کالونی مصطفیٰ ٹاؤن میں ہوئی،جہاں 2 بچوں کی ماں رضیہ بی بی کو نامعلوم شخص نے کلہاڑی سے وار کر کے قتل کیا اور فرار ہو گیا۔

مقتولہ رضیہ کا شوہر رُستم ابھی تک لاپتا ہے۔

دوسری واردات شفیق آباد کے علاقے میں پیش آئی ، جہاںپر26 سالہ عذرا کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کردیا۔

عذراکو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا،لیکن سر پرآہنی راڈ کے نشانات بھی پائے گئے۔

عذرا دوسری منزل پر جبکہ ساس پہلی منزل پررہتی ہے۔ پولیس نے دونوں وارداتوں کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی۔