پاکستان نے بھارت کو کک باکسنگ مقابلے میں ہرا دیا

March 16, 2019

تھائی لینڈ میں چوتھی بین الااقوامی مارشل آرٹ چیمپئن شپ کے کک باکسنگ مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔

سندھ پولیس کے ایس ایس یو کمانڈو خان سعید نے نمبٹ نیشنل اسٹیڈیم بنکاک میں منعقدہ چوتھی بین الاقوامی مارشل آرٹ چیمپئن شپ میں کک باکسنگ کے مقابلے میں حصہ لے کرپاکستان کی نمائندگی کی ۔

مقابلے میں پاکستانی کک باکسر نے روایتی حریف بھارت کے کھلاڑی تیجاسوی واسو شیمہ کو شکست دی۔

پہلے راؤنڈ کے دو منٹ میں خان سعید نے مارشل آرٹ کی تیکنیکوں کوبہترین طریقے سے استعمال میں لاتے ہوئے انتہائی معیاری کھیل پیش کیا اور کامیابی اپنے نام کی۔

ایس ایس یو کمانڈو خان سعید نے ایونٹ میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کوبھی شکست دی۔

مقابلے میں کامیابی پانے پر آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے ایس ایس یو کمانڈو خان سعید کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔