استور: امریکی شہری کا 90ہزار ڈالر میں مارخور کا شکار

March 16, 2019

استور میں امریکی شہری نے 90 ہزار ڈالر کے عوض مارخور کا کامیاب شکار کرلیا۔

سیکریٹری جنگلات کہتے ہیں رواں سیزن کا مار خور کا یہ چوتھا اور آخری شکار تھا۔

پہلا شکار ایک لاکھ 10 ہزار ، دوسرا ایک لاکھ ، تیسرا ایک لاکھ 5 ہزار ڈالر میں ہوا۔

شکار کا 20 فیصد حصہ حکومت اور 80 فیصد کمیونٹی کو دیا جاتا ہے۔