قتل کیس،عدم حاضری پر سب انسپکٹر کے وارنٹ گرفتاری

March 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر کاظم عباس رضوی اور نعمان کیخلاف قتل کیس میں سب انسپکٹر راجہ طارق کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، انسداد دہشت گردی عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ راجہ طارق کو گرفتار کرکے عدات کے روبرو پیش کریں، سب انسپکٹر کی عدم حاضری کی وجہ سے کیس التوا کا شکار ہے۔