’مسلمانوں کیخلاف نفرت کا پرچار معمول بن گیا ہے‘

March 17, 2019

امریکی نیوز نیٹ ورک سی این این کی ویب سائٹ پر ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت کا پرچار معمول بنتا جارہا ہے۔ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے اسلاموفوبیا کو روکنا ہوگا۔

امریکی صحافی پیٹر برجن نے سی این این کی ویب سائٹ پر ایک مضمون میں کہاکہ مسلمانوں کے خلاف نفرت کا پرچار معمول بنتا جارہا ہےجبکہ دنیا کو مسلمانوں کو تعصب کی نظر سے دیکھنے کے بجائے انسان کی حیثیت سے دیکھنا ہوگا۔

امریکی صحافی پیٹر برجن نے لکھا کہ مسلمانوں کے خلاف منافرت اور دہشتگردی کے فروغ کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ نسلی تعصب ہی لوگوں کو تشدد پر اُکساتا ہے، اس کی ابتدا ءنظریات اور انتہا خونریزی ہے۔ آج جسے آپ اپنا بھائی سمجھتےہیں کل کو آپ کا قاتل بن سکتا ہے۔