سینٹ پیٹرکس ڈےپر دلچسپ پریڈ کا انعقاد

March 18, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

نیویارک میں سینٹ پیٹرکس ڈے کی مناسبت سے دلچسپ پریڈ کا انعقادکیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں سینٹ پیٹرکس ڈے زوروشور سے منایا گیا جسکی مناسبت سے مختلف تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔

اس موقع پر بچوں ،بڑوں، نوجوانوں اور بزرگوں سمیت لاکھوں افراد نے سخت سردی کی پرواہ کئے بغیر ہرے رنگ کے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کئے اور شہر کی سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔

دوسری جانب مارچنگ بینڈز کی شاندار پرفارمنس اور آئرش ڈانس پرفارمنس نے پریڈ کی رونقوں میں چار چاند لگا دیئے۔