امریکن قونصلیٹ جنرل کا گیلانی کیساتھ درگاہ موسیٰ پاک کا دورہ

March 19, 2019

امریکن قونصلیٹ جنرل اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں درگاہِ موسیٰ پاک کا دورہ کیا۔

اس موقع پر امریکن قونصلیٹ جنرل نے درگاہ پر چادر بھی چڑھائی اور درگاہ کی فن تعمیر کو بھی سراہا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکن قونصلیٹ کا کہنا تھا کہ ملتان کا دورہ کیا، یہاں کے لوگ بہت اچھے میزبان ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں امریکا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ واقعے کی پرزور مزمت کرتے ہیں،اس واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔

یوسف رضا گیلانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ایس ایل فور کے کامیاب انعقاد پر پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔