زرداری نے نیب کا کال اپ نوٹس بھی چیلنج کر دیا

March 19, 2019

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نیب کے کال اپ نوٹس کو بھی ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

نیب نے آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری کو 20 مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔

ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں سابق صدر آصف زرداری نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نیب کے کال اپ نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 2 نجی کمپنیوں کے لین دین کے معاملے پر نیب مداخلت نہیں کر سکتا۔

آصف زرداری کی درخواست کی سماعت آج ہی ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ کرے گا۔

نیب کے مطابق آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پارک لین اسٹیٹ کمپنی کے 25,25 فیصد شیئر ہولڈرز ہیں۔