قندوز میں آپریشن، 35 طالبان ہلاک

March 19, 2019

افغانستان کے صوبے قندوز میں افغان اسپیشل فورسز کے آپریشن کے دوران 35 طالبان ہلاک ہو گئے، جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق قندوز کے ضلع چہار درہ میں افغان اسپیشل فورسز نے زمینی آپریشن کیا جس میں 27طالبان جنگجو مارے گئے۔

آپریشن کے دوران فضائی مدد بھی حاصل کی گئی، فضائی کارروائی میں 8 طالبان جنگجو ہلاک ہوئے۔

آپریشن میں 38 آئی ای ڈی ڈیوائسز اور 40پاؤنڈز گھریلو ساختہ دھماکا خیز مواد بھی تباہ کیا گیا۔