سانحہ کرائسٹ چرچ:بنگلہ دیشی کرکٹرز کےلیے ماہر نفسیات طلب

March 19, 2019

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا کرکٹرز کو سانحہ کرائسٹ چرچ کے منفی اثرات سے نکالنے کے لیے غیر ملکی ماہر نفسیات کی خدمات لینے کا فیصلہ، ،کرکٹرز کولیکچرز کے ذریعے نارمل زندگی کی طرف واپس لایا جائے گا

سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہونےو الے مساجد پر حملوں میں بال بال بچی تھی ، واقعے کے بعد ٹیسٹ سیریز منسوخ کرکے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے 24 گھنٹوں کے اند ر اندر وطن واپسی کے انتظامات کیئے گئے۔

سانحہ کرائسٹ چرچ کی وجہ سے کھلاڑی اس وقت خوف کی کیفیت میں مبتلا ہیں اورذہنی طور پر پر سکون نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیئے ایک غیر ملکی ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا مقصد کھلاڑیوں کی لیکچرز سے کونسلنگ کر کے خوف کی کیفیت سے نکالنا ہے۔

تاکہ کرکٹرز کو نارمل زندگی کی طرف واپس لایا جا سکے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے میڈیا سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ کھلاڑیوں سے سانحہ کے حوالے سے بات چیت سے گریز کریں۔