پہلے پاک چین وزرائے خارجہ اسٹرٹیجک مذاکرات

March 19, 2019

بیجنگ میں پہلے پاک چین وزرائے خارجہ اسٹرٹیجک مذاکرات کا آغاز ہوگیا، مذاکرات کے دوران خطےمیں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی چینی ہم منصب وانگ ژی کےہمراہ شریک مذاکرات میں شریک ہوئے۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کٹھن حالات میں پاکستان کاساتھ دینے پرچین کی عوام اورحکومت کےتہہ دل سے شکرگزار ہیں۔

چینی وزیرخارجہ نے کہا خطے میں قیام امن اور کشیدگی کے خاتمے کے لئے پاکستان کا موقف قابل ستائش ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کی بیجنگ میں چین کےنائب صدر سےملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری سمیت اہم علاقائی اورعالمی امورپرتبادلہ کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اورچین کےتعلقات مثالی ہیں،پاکستان خطےمیں تمام ہمسایوں کےساتھ بہترتعلقات کا خواہاں ہے۔