پلاسٹک کی بوتل کے ڈھکن سے بنا قالین

March 19, 2019

یوں تو آپ نے مختلف ڈیزائن کے قالین دیکھے ہی ہوں گے لیکن جناب پلاسٹک کی بوتل کے ڈھکن سے بنا قالین شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


جی ہاں، بوسنیا ہرزیگووینیا کے دارالحکومت Sarajevo میں ماہر فنکارہ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ورلڈ ری سائیکل ڈے پر کچھ منفرد کر دکھانے کی ٹھانی۔

اور 25ہزار پلاسٹک کی بوتل کے رنگ برنگی ڈھکن کااستعمال کر کے 30اسکوائر میٹر لمبا قالین بنا ڈالا۔

یہ خوبصورت قالین نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے جسے دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں کا رُخ کر ہی ہے۔