نعیم بہادر اور سب کا خیال رکھنے والے شخص تھے، عنبرین

March 20, 2019

سانحہ کرائسٹ چرچ میں دہشت گرد سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے ہیرو پاکستانی شہری نعیم رشید کی بیوہ عنبرین نعیم کا کہنا ہے کہ میرے کے شوہر نعیم بہادر اور دوسروں کا خیال رکھنے والے شخص تھے۔

چند روز پہلے بیٹے اور شوہر کو کھونے والی خاتون کا حوصلہ اور اطمینان دیکھ کر نیوزی لینڈ کی رپورٹر بھی دنگ رہ گئی۔

عنبرین نعیم کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پر ترس آتا ہے جس کا دل نفرت سے بھرا تھا۔

نعیم کی بیوہ نے مزید کہا کہ نعیم کا دل لوگوں کی محبت سے بھرا تھا جبکہ بیٹا بچپن سے دوسروں کے لیے رول ماڈل تھا، شوہر اور بیٹے نے دیگرافراد کی جان بچانے کی کوشش میں اپنی جان نچھاور کردی۔