’’سانحہ کرائسٹ چرچ کے ذمے دار ٹرمپ ہیں‘‘

March 20, 2019

امریکا کے مقبول گلوکار جان لیجنڈ نے سانحہ کرائسٹ چرچ کا ذمے دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹھہرا دیا۔

جان لیجنڈ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو تسلیم کرنا ہوگا کہ وہ یہ بیان بازی کر کے غلط کر رہے ہیں، برائی کے اس نظریے کے تحت سیاہ فام افراد نے مساجد، معبد اور گوردواروں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ واقعے کے براہِ راست ذمے دار نہیں ہیں، ان کے بیانیے نے قاتل کو اکسایا۔

امریکی گلوکار نے یہ بھی کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ برائی کے اس نظریے کی مذمت کریں اور اس کا مقابلہ کریں۔