شیخوپورہ: جعلی پیر کی جادو اتارنے کے بہانے خاتون سے مبینہ زیادتی

March 21, 2019

پنجاب کے شہر شیخوپورہ کی آبادی لدھے کی میں ایک جعلی پیر نے جادو کا اثرزائل کرنے کے بہانے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

منوں آباد مریدکے کی رہائشی خاتون نے تھانہ نارنگ منڈی میں دی گئی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ وہ اپنی خالہ کے ہمراہ لدھے کی میں جعلی پیر ملزم افضل کے پاس دم کرانے گئی تھی، جہاں ملزم نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق جعلی پیر جادو کا اثر زائل کرنے کے بہانے خاتون کو کمرے میں لے گیا تھا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے جعلی پیر افضل کو گرفتار کر لیا ہے۔