روس میں تھپڑ مارنے کے مقابلے کا انعقاد

March 21, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

روس میں ایک دوسرے کو تھپڑ مارنے کے انوکھے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

سائبریا میں ہوئی تھپڑ وں کی بارش لوگوں نے ایک دوسرے پر خوب تھپڑ برسائے۔

ان تھپڑوں کے انوکھے مقابلے میں ہمت ہارنے والا بازی بھی ہار گیا ۔

اپنے زوردار تھپڑوں سے جس نے حریف کی سٹی گم کی اسی نے بازی ماری۔

انوکھے مقابلے میں شریک بہت سے کھلاڑی تو یہ کہنے پر بھی مجبور ہوگئے کہ اف بہت زور کا تھپڑ پڑا ہےمگر کیا کریں جب حصہ لیا ہے تو برداشت بھی کرنا پڑے گا۔

مقابلے میں حصہ لینے والوں کو یہ سب کچھ خاموشی سے کرنا ہے، احتجاج کی کوئی گنجائش نہیں دوسرے کا وار سہنا ہے، اپنی باری کا انتظار کرنا ہے۔

اس منفرد مقابلے کے فاتح وزیلی کموکی رہے، جنہوں نے صرف دو تھپڑ میں ہی اپنے حریف کے ہوش اڑا دیے اور 466 ڈالرز کی انعامی رقم بھی پائی۔