عمران خان کانیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو ٹیلیفون ،مساجد پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت

March 22, 2019

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈاآرڈن کو ٹیلیفون کر کے کرائسٹ چرچ میں د ومساجد پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کی اور صورتحال کوانسانی بنیادوں پر ہینڈل کرنے کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ نیو زی لینڈ کی وزیر اعظم نے بڑھتے ہوئے اسلامو فو بیا اور عالمی انتہا پسندی کے ماحول میں دوسرے لیڈرز کو راستہ دکھا یا ہے۔عمران خان نے انہیں کہا کہ میں پاکستان کے عوام کی جانب سے کال کر رہا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ انہوں نے جس درد مندی کا اظہار اور قیادت کا مظاہرہ کیا اور فیصلے کئے اس سے انہوں نےپا کستان میں بہت سے مداح پید اکر لئے ہیں ۔دکھ کی اس گھڑی میں پا کستان نیوزی لینڈ کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیر اعظم آرڈن نے کہا کہ نیو زی لینڈ اس وقت صدمے سے دوچار ہے ۔