میپکو ہیڈ کوارٹر میں 121ویں ریٹائرمنٹ تقریب

March 22, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکوکے ڈائریکٹر ایڈمن میاں محمد سہیل افضل نے کہا ہے کہ محکمہ سے رخصت ہونے والے ملازمین کو عزت اور وقار کے ساتھ ان کی خدمات کے اعتراف میں رخصت کیاجارہاہے ،وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ 121ویں ریٹائرمنٹ تقریب سے خطاب کررہے تھے، بعدازاں انہوں نے ریٹائرہونے والے 19ملازمین میں پنشن بُکس، تحائف اور واجبات کے چیک تقسیم کئے گئے۔