اٹلی نے تارکین وطن کا امدادی بحری جہاز قبضے میں لے لیا

March 23, 2019

روم(آئی این پی)اطالوی حکومت نے مہاجرین کو بحیرہ روم میں ریسکیو کرنے والے ایک امدادی بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مارے جونیو نامی اس بحری جہاز پر بحیرہ روم سے ریسکیو کیے گئے 48تارکین وطن بھی موجود ہیں۔