مفتی تقی عثمانی پرحملےمیں شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ،پولیس دستے کی سلامی

March 24, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر ٞ)گلشن اقبال تھانہ عزیزبھٹی کے علاقے میں مفتی تقی عثمانی پر دہشت گرد حملے کے دوران شہید ہونیوالے کانسٹیبل محمد فاروق کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن ساؤتھ میں ادا کردی گئی،اس موقع پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے شہید سلام پیش کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی،نماز جنازہ میں گورنر سندھ عمران اسمٰعیل، وزیربلدیات سندھ سعید غنی،آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام، ایڈیشنل آئی جیزسندھ، کراچی،اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی کے علاوہ زونل ڈی ڈی آئی جیز،ضلعی ایس ایس پیز کراچی ودیگر پولیس افسران،وجوانوں، پاکستان آرمی،رینجرز کے افسران وجوانوں سمیت شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ دوست احباب اور اہلیان علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی،آئی جی سندھ نے جنازے میں شریک شہید پولیس اہلکارکے اہل خانہ سے تعزیت اوریکجہتی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کوانصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا،انہوں نے شہیدکانسٹیبل ورثاکے لیے تمام مروجہ مراعات کااعلان کیا۔