رسول اکرمؐ کی سیرت کی پیروی میں انسانیت کی نجات ہے،علماء

March 24, 2019

کراچی( پ ر) مولانا حسن صلا ح الدین نے کہا ہےکہ قرآنی تعلیمات اور اہلبیت رسولﷺ کی سیرت کی پیروی میں انسانیت کی نجات ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے تحت المحسن ہال میں نور ولایت کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مولانا ناظر عباس تقوی نے کہا کہ موجودہ دور میں مسلمان تقسیم در تقسیم ہونے سے بچیں ،مولانا عقیل صادقی نے کہا کہ نفس کی اصلاح کے بغیر بہتری ممکن نہیں ،ہمیں محمد مصطفیٰؐ کے کردار سے رہنمائی حاصل کرنا ہوگی،مولانا شبیر میثمی نے کہا کہ مسلم امہ کو اسلامی اصولوں کی پیروی کرنا ہوگی ، کنونشن سے ڈاکٹر نسیم حیدر،مولانا سلمان نقوی اور امامیہ آرگنائزیشن کے ناظمین اور ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔