کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اعزاز میں تقریب

March 24, 2019

کوئٹہ کے پولو گراؤنڈ میں پاکستان سپر لیگ فور کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے اعزاز میں شاندار تقریب منعقد کی گئی، تقریب سے قبل آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال تھے جبکہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی تقریب میں شریک ہوئے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے پانچ، پانچ لاکھ روپے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر جام کمال خان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پی ایس ایل 4 کی ٹرافی جیتی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے کہا کہ شاندار استقبال پر کوئٹہ والوں کے بے حد شکر گزار ہیں، کوئٹہ میں کرکٹ اکیڈمی قائم کی جائے گی اور مقامی کھلاڑیوں کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم میں جگہ دی جائے گی۔