پاکستان کی شاندار کامیابیوں پر بے حد خوشی ہوتی ہے،چینی صدر

March 24, 2019

بیجنگ (آئی این پی ) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ میں چین پاک تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہوں، پاکستان استحکام کے قیام، معیشت کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے لیے کوشاں ہے ، اس کی شاندار کامیابیوں پر ہمیں بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے،نئے دور میں مضبوط چین پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مشترکہ کوشش کروں گا، جبکہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے مرکزی مفادات سے متعلق مسائل کی باہمی حمایت کرتے ہیں، سی پیک کی بہترین تعمیر اور دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کے فروغ کیلئے چین پاکستان کے ساتھ مشترکہ کوشش کرنا چاہتا ہے ۔