PKLIمیں لیور ٹرانسپلانٹ کا تیسرا کامیاب آپریشن

March 24, 2019

لاہور(پ ر)پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور میں جگر کی پیوندکاری کا تیسرا آپریشن کامیاب ہوگیا۔ لیور ڈونر اور مریض دونوں صحت یاب ہیں ۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی کے ایل آئی انتظامیہ اور آپریشن کرنیوالی ڈاکٹروں کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے لیور ٹرانسپلانٹ کا تیسرا کامیاب آپریشن سرجن ڈاکٹر فیصل ڈار نے کیا۔،پی کے ایل آئی میں لیور ٹرانسپلانٹ کا آغازانتہائی خوش آئند،پہلے اوردوسرے لیور ٹرانسپلانٹ کے ڈونرز کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کیاجاچکا ہے ۔پاکستان میںجگر پیوند کاری کرانے کے خواہاں مریضوں کو لاکھوں روپے خرچ کرکے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا۔