ناروے میں کروزشپ سمندری طوفان کی لپیٹ میں آگیا

March 24, 2019

ناروےمیں مسافروں سے بھرا ایک کروزشپ سمندری طوفان کی لپیٹ میں آگیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروےمیں ایک مسافروں سے بھرا کروزشپ انجن خراب ہونے کےباعث سمندری طوفان کی لپیٹ میں آگیا۔ طوفانی موجوں میں پھنسے جہازکا فرنیچر بھی ادھر سے ادھر ہوتا رہا۔

بیچ سمندر میں کروز شپ کا انجن خراب ہونے پر عملے نے فوری مدد طلب کی، حادثے کا شکار جہازمیں عملے سمیت ایک ہزار 300 افراد سوار تھے۔

طوفان میں پھنسے جہاز سے ہیلی کاپٹروں اور دیگر کشتیوں کے ذریعے مسافروں کو باہر نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

متاثرہ جہاز کے اندر کی ایک ویڈیو میں فرنیچرکوادھر سے ادھر ہوتےاورچھت کا ایک حصہ گرتےدیکھا جاسکتا ہے۔