پی پی کارکنوں کی ہلڑ بازی ،پتھراؤ اور پو لیس ملازمین پر حملے قابل مذمت ہیں:اشرف قریشی

March 25, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل محمد اشرف قریشی نے نیب میں پیشی کے موقع پر پی پی کارکنوں کی جانب سے ہلڑ بازی ،پتھراؤ اور پو لیس ملازمین پر حملوں کی مذمت کی ہے اور اسے سیاسی کلچر کی موت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی پی کی قیادت پر کرپشن کے الزامات ہیں تو وہ باعزت طریقے سے سامنا کرکے اپنی بے گناہی کا ثبوت دیں ۔