ملکی سلامتی، خود مختاری کیلئے ہر قربانی دینے کو تیا رہیں:سنی تحریک

March 25, 2019

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر )23مارچ 1940کا دن برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی کی عملی جدوجہد کے سفر کی ابتدا کا دن تھا،آج کے تاریخی دن میں رسمی تقریبات کے بجائے علاقائی سا لمیت ، سیاسی آزادی اور قومی اتحاد کا عہد کرنا ہوگا،23مارچ کا دن پاکستان کی جمہوری جدوجہد اور ثمرات کا آئینہ دار ہے، ملک کی سلامتی ، آزادی اور خود مختاری کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیا رہیں،آج تعمیر پاکستان کے مرحلہ پر تحریک پاکستان کے عزم اور جدوجہد کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہارایڈیشنل سیکرٹری جنرل پنجاب سنی تحریک ڈاکٹر عمران مصطفی ٰکھوکھر نے یوم پاکستان کے حوالےسے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ23مارچ 1940بر صغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کا عظیم دن ہے ،اس موقع پر ہم بانیان پاکستان کی قربانیوں اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،اس دن قائد اعظم نے تاریخی سفر کیا جس کے نتیجے میں ہمیں آزاد وطن حاصل ہوا، ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی بہادری اور قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں،قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے قومی پسماندگی ، بیروزگاری ،جہالت اور غربت کا خاتمہ کرکے پاکستان کو اقتصادی ،دفاعی اور نظریاتی لحاظ سے ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ملک بنانے کیلئے سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔