صوبہ بھر میں پیسکو ٹاسک فورسز کی کارروائیاں جاری

March 25, 2019

پشاور(نیوزڈیسک)بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کیلئے وفاقی حکومت و صوبائی حکومت کے تعاون سے پیسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران پیسکوٹاسک فورسز نے بڈھ بیر سب ڈویژن کے علاقوں میں آپریشن کیا جس کے دوران بقایاجات کی عدم ادائیگی اورغیرقانونی طورپرلگائے گئے مختلف زمروں کے درجنوں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمروں کو اتارلیا گیا ،بقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارے گئے ٹرانسفارمروں کو اس وقت تک دوبارہ نصب نہیں کیا جائے گا جب تک بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی جاتی ،اسی طرح غیرقانونی اتارے گئے ٹرانسفارمروں کو بھی دوبارہ نہیں لگایا جائے گا جب تک کہ تمام ترقانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیاجاتا اور تمام ضروری قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد ہی متعلقہ مجاز حکام کی منظوری سے ہی ٹرانسفارمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ بجلی کے غیرضروری استعمال اور غیرقانونی ٹرانسفارمروں اور دوسرے آلات وغیرہ کی تنصیب کو سختی سے روکا جاسکے۔