خاتون رپورٹر ہیلی کاپٹر کی زد میں آنے سے بچ گئیں

March 25, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے وقت ارد گرد کے ماحول سے بالکل لاتعلق ہوجاتے ہیں۔

آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی اس خاتون رپورٹر کاشما ر بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے جس نے ذمہ داری نبھانے کی مثال قائم کردی۔

خاتون رپورٹر ملٹری بیس سے رپورٹنگ کرنے میں مگن تھی کہ اس ہی دوران ایک ہیلی کاپٹر اس سے چند انچ کے فاصلے سے گزر گیا جس سے خاتون رپورٹر کے بال اْڑنے لگے۔

اس دوران خاتون رپورٹر نے اس پر دھیان دیئے بغیر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں اور اطمینان کے ساتھ اپنی جگہ پر کھڑی رہی۔