مدعی منحرف ہو گئے، اغواء برائے تاوان کے تین مقدمات کے ملزم بری

March 26, 2019

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے تھانہ مری میں درج اغوا برائے تاوان کیس کے ملزم کو مدعی کے منحرف ہونے پر بری کر دیا، مری پولیس نے دس جون کو خیال محمد کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں کم سن بچوں کو اغواء کر کے تاوان وصول کرنے کے تین مقدمات میں گرفتار چار ملزم محمد اجمل، محمد کامران، شاہ میر اور علی شاہ دو مقدمات میں مغوی اور مدعی کے منحرف ہونے پر شک کے فائدہ میں بری ہوگئے۔ عدالت نے سانحہ راجہ بازار کیس کے ملزمان ندیم علی شاہ وغیرہ کیخلاف تین گواہ قلمبند کر کے جرح کیلئے چار اپریل کو طلب کرلیا۔