ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش، میاں بیوی گرفتار

March 26, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) نیو اسلام آباد ائرپور ٹ پر اے این ایف نے بیرون ملک آئس ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا ۔ حکام کے مطابق مسقط کے راستے جدہ جانے والے صوابی کے رہائشی صاحب گل اوراس کی بیوی نورضیاء کے سامان کی چیکنگ کے دوران بریڈپیکٹ میں چھپائی گئی 890 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی دونوں میاں بیوی کوگرفتارکرکے اے این ایف کے سیل منتقل کردیاگیا۔