’’امریکا پاکستان سے قریبی تعلقات کا خواہاں ہے‘‘

March 26, 2019

امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار اور پاکستان میں سابق سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان وسائل سے فائدہ اُٹھائے توعالمی معیشت میں اہم پلیئربن سکتا ہے۔

ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ امریکا پاکستان سے قریبی تعلقات چاہتا ہے، پاکستان کو پُرامن اور خوش حال ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔